کراچی، موسم مزید سرد ہونے کا امکان، فضائی معیار بدستور انتہائی مضر صحت

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد میں آج سرد ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ رات اور صبح سویرے ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق کی جانب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شہر قائد کا فضائی معیار آج بھی انتہائی مضر صحت قرار دیا گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Similar Posts