پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے دن بازار حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج بدھ کے روز بھی پی ایس ایکس میں 1704 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 87 ہزار 766 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 85 ہزار 671 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو دنوں (پیر اور منگل کو) بھی مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی بلندی کے ریکارڈز قائم ہوئے تھے۔