تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے سیکیورٹی خدشات کے بارے میں دریافت کیا ہے۔
بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وینیوز بھارت سے منتقل کرنے سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈکپ میں بنگلادیشی ٹیم کی مکمل اور بلاتعطل شرکت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خدشات دور کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔
آئی سی سی نے بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ ایونٹ کے لیے تفصیلی حفاظتی منصوبہ بندی پر بھی پر غور کیا جائے گا۔
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے الٹی میٹم جاری کرنے کی خبروں کی واضح طور پر تردید بھی کی ہے۔
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے ایسی بے بنیاد خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے دعوے مکمل طور پر جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، ایسی جھوٹی خبریں آئی سی سی سے موصول ہونے والی بات چیت کی نوعیت یا مواد کی عکاس نہیں ہیں۔
بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی اور متعلقہ ایونٹ حکام کے ساتھ تعاون پر مبنی اور پیشہ ورانہ انداز میں تعمیری مصروفیات جاری رکھے گا تاکہ ایک قابل عمل اور عملی حل تک پہنچ سکے۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہے۔