فیروز آباد میں گھریلو ملازمہ لیڈی ڈاکٹر کے گھر کا صفایا کر گئی

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد کے علاقے فیروز آباد میں واقع خالد بن ولید روڈ کی رہائشی عمارت کے فلیٹ سے 2 گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کر کے فرار ہوگئیں۔

ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال نے بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر نے 5 جنوری کو ایک گھریلو ملازمہ کو کام پر رکھا تھا اگلے روز 6 جنوری کو وہ اپنے ہمراہ ایک اور خاتون کے ہمراہ کام پر آئی۔

گھر پر لیڈی ڈاکٹر کی والدہ موجود تھیں اس دوران دنوں ماسیوں نے اپنا کام دکھایا اور گھر سے 4 سے 5 تولہ کے طلائی زیورات ، چین ، ڈائمنڈ کی انگوٹھیاں اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہوگئیں۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ فلیٹ سے چوری کرنے والی ماسیوں کی کچھ تصاویر پولیس نے حاصل کی ہیں جس کی مدد سے ان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔

Similar Posts