راولپنڈی: مبینہ گھریلو ناچاقی پر گھر میں پولیس اہلکار کی فائرنگ، بچی سمیت 4 افراد زخمی  

0 minutes, 0 seconds Read
راولپنڈی میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر گھر میں پولیس اہلکارکی فائرنگ سے  بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے پولیس اہلکار کی اہلیہ، ساس اور بھتیجی زخمی ہوئے، ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔

Similar Posts