لاہور میں نجی سوسائٹی میں خاتون کیساتھ مبینہ جنسی ذیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایچ او کاہنہ نے ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم راشد کیخلاف مقدمہ درج کرکے فوری کارروائی کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم متاثرہ خاتون کے ساتھ والے گھر میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا، خاتون گھر اکیلی تھی ملزم نے دیوار پھلانگ کر زبردستی خاتون سے ذیادتی کی، متاثرہ خاتون کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔