مودی سرکار کی آشیرباد میں اکھنڈ بھارت کے دعویدار ہندوتوا کے غنڈوں نے ہندوستان کو اقلیتوں کے لیے قید خانہ بنادیا جہاں نہ مذہبی آزادی ہے اور نہ بنیادی انسانی حقوق میسر ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتراکھنڈ کے علاقے ریشکیش میں محبت اور امن و آشتی کو فروغ دینے والے بزرگ کا مزار بھی جنونی ہندوؤں سے محفوظ نہ رہ سکا۔
ہندوتوا کے مشتعل ہجوم نے ریشکیش میں ایک مزار پر دھاوا بول دیا جو مزار کے متولی، نگہبانوں اور علاقہ مکینوں کی درخواست کو کسی خاطر میں نہ لائے۔
جنونی ہندوؤں نے ہتھوڑوں اور راڈوں سے مزار کو منہدم کردیا۔ اس پر بھی تعصب و نفرت کی پیاس نہ بجھی تو مزار کے بچے کچے حصے کو بھی آگ لگا دی۔
وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ہندوتوا کے غنڈے جے شی رام کے نعرے بھی لگا رہے ہیں مزار کو بچانے کی کوشش کرنے والے مسلمانوں کو مغلظات بک رہے ہیں۔
مقامی مسلم آبادی نے شکوہ کیا کہ یہ واقعہ دن کے روشنی میں پیش آیا لیکن پولیس نے ہماری ایک نہ سنی اور کوئی ہماری مدد کو نہ آیا۔