شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 اور ایم 14 بند، موٹروے پولیس کا الرٹ جاری

0 minutes, 0 seconds Read
شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو مین ٹول پلازہ اسلام آباد سے للّہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 14 ہکلہ تا داؤد خیل کے درمیان بھی شدید دھند کے باعث آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کا تحفظ ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل موٹروے کی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند ختم ہوتے ہی موٹرویز کو مرحلہ وار ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ حدِ رفتار کی پابندی کریں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

Similar Posts