اوزیمپک کے بغیر وزن میں 40 کلو کمی؛ اداکارہ نے آزمودہ طریقہ بتادیا

0 minutes, 0 seconds Read
کرن جوہر ہوں یا پھر کپل شرما یا پھر کوئی اور اداکار، بالی ووڈ میں وزن کم کرنے کے لیے اوزیمپک دوا کا استعمال عام ہوگیا ہے لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جو ہمیشہ سب سے کچھ الگ کرنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں وزن میں حیران کن کمی کرنے والی بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے استعمال کی سختی سے تردید کردی۔

سوہا علی خان کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ بھومی نے بتایا کہ میں نے کسی شارٹ کٹ کے بغیر  40 کلو سے زائد وزن کم کیا ہے۔

اداکارہ بھومی نے مزید کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے میں نے تھکادینے والی محنت، مستقل ورزش اور متوازن غذا کا انتخاب کیا اور سختی سے پابند رہی۔

بھومی نے مزید کہا کہ وزن میں کمی کے لیے دوا کا استعمال اتنا عام ہوگیا ہے کہ لوگ اب قدرتی طور پر وزن میں کمی پر یقین ہی نہیں کرتے۔

انھوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ خواتین مجھ سے پوچھتی ہیں کیا میں نے اوزیمپک دو لی بلکہ کچھ نے تو یہ بھی پوچھ ڈالا کہ کیا آپ نے پسلی نکلوا دی؟

اداکارہ بھومی نے وزن میں کمی کے دشوار گزار مرحلے کے بارے میں بتایا کہ اس عمل کا نمایاں اور بڑا حصہ زندگی کے مشکل ترین دور میں ہوا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ نومبر 2023 میں شوٹنگ کی تیاری کے دوران ڈینگی کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور وزن 12 کلو کے لگ بھگ کم ہوگیا۔

بھومی نے بتایا کہ اس دوران میرے آدھے بال بھی جھڑ گئے۔ میں نے دیوالی بستر پر گزری جب کہ باہر خوشیاں منائی جا رہی تھیں۔

 

اداکارہ کو سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ لوگ برسوں کی محنت کو ایک انجیکشن سے جوڑ دیتے ہیں حالانکہ میں نے کئی سال جم، ڈسپلن اور متوازن کھانے پر لگائے ہیں۔

 

Similar Posts