پنجاب میں سردی کی شدت کے پیش نظر ہائرایجوکیشن نے بھی موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
حکومت پنجاب کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں موسم کی شدت کی وجہ سے محکمے کے 22 دسمبر 2025 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے تسلسل میں تمام سرکاری اور نئی ہائرایجوکیشن اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ہائرایجوکیشن کے ماتحت تمام اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں 10 جنوری 2026 سے 16 جنوری 2026 تک اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی کالج 18 جنوری تک بند رہیں گے اور چھٹیوں بعد 19 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران 4 سالہ بی ایس پروگرام کلاسز، بورڈ اور یونیورسٹیوں کے شیڈول امتحانات جاری رہیں گے۔