پی سی بی نے ملتان سلطانز کو بھی فوری فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا

پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پی سی بی  نے ملتان سلطانز ٹیم بھی فوری فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دو نئی ٹیموں کی کامیاب بولی کے بعد اب ملتان سلطانزکے آکشن کیلئے بھی پی سی بی  حکام اشتہار کا پیپر ورک تیار کرکے جلد  باقاعدہ اشتہار جاری کرنے جارہے ہیں۔

پی سی بی کو ملتان سلطانز کی فروخت سے ایک بڑی رقم ملنے کی امید ہے۔ اس قبل پی سی بی نے ملتان سلطانز کو موجودہ سیزن میں ایک سال کےلئے خود چلانے کا اعلان کیا تھا۔

پی ایس ایل میں دو فرنچائزز کی رکارڈ فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز کی آکشن  پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں حیدر آباد اور سیالکوٹ ٹیموں کی بولی کی طرح اب چند روز میں  پیپرا رولز پر عمل کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو بھی  اوپن بولی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔

ملتان سلطانز کے پرانے مالک علی ترین بھی اشتہار کی شرائط پر پورا اترنے کے بعد اوپن بولی میں حصہ لے کر ملتان سلطانز کے نئے مالک بن سکتے ہیں، پی ایس ایل سیزن 11 میں ملتان سلطانز بھی نئے مالک کے ساتھ ایکشن میں ہوگی۔

Similar Posts