ہال روڈ مارکیٹ میں دکان داروں سے کروڑوں کی رقم کے فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 3 نامزد ملزمان دکانداروں سے 2 کروڑ 86 لاکھ روپے کا فراڈ کر کے فرار ہوگئے۔ متعدد دکانداروں نے بطور امانت دکاندار کے پاس اپنی رقم کاروبار کے لئے رکھوائی تھی۔
امانت رکھنے والے دکاندار رقم خرد برد کرکے دو روز قبل فرار ہو گئے۔۔
متاثرہ دکانداروں کی مدعیت میں صغیر، صدام اور فیصل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس پی سِول لائنز نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس پی سِول لائنز کی ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ کو فوری طور پر ملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔