اختر مینگل کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، راستوں کی بندش کہاں کی سیاست ہے؟ میر سلیم کھوسہ

0 minutes, 0 seconds Read

مسلم لیگ ن کے رہنما میر سلیم کھوسہ کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، راستوں کی بندش کہاں کی سیاست ہے؟ عوام کو تکلیف دینا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ راحیلہ درانی نے کہا کہ اخترمینگل ضد اور انا پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کی، میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ اختر مینگل کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، راستوں کی بندش کہاں کی سیاست ہے۔

میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت اور ڈائیلاگ کے ذریعے ممکن ہے، عوام کو گمراہ کرنا اور نفرت کی سیاست کرنا صحیح عمل نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اختر مینگل اپنے احتجاج کے دوارن احتیاط کا دامن ہاتھ میں رکھیں، احسان فراموشی بلوچ قوم کو زیب نہیں دیتی ، احتجاج کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے مطالبات منوانا درست نہیں۔

میرسلیم کھوسہ نے مزید کہا کہ صوبہ بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کرنا ہے، صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنا ہوگا۔ اس موقع پر راحیلہ درانی کا کہنا تھا کہ خواتین لیڈر کے طور پر اختر مینگل سے جا کر ملاقات کی، تمام مشکلات سے آگاہ کیا۔

راحیلہ درانی نے کہا کہ اخترمینگل ضد اور انا پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

Similar Posts