بھارت اور نیپال میں شدید بارش نے تباہی مچادی، 118 افراد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں بھارت میں 100 اور نیپال میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارت اور نیپال کے کچھ حصوں میں شدید بارش کے باعث بدھ سے اب تک تقریباً 118 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ محکمہ موسمیات نے خطے میں مزید غیر موسمی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی ریاست بہار میں بدھ سے شروع ہونے والی بارش کے سبب مختلف حادثات میں اب تک 64 ہلاک ہوچکے، ریاست اتر پردیش میں بارشوں اور آندھی سے 22 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے متاثرہ علاقوں میں مزید غیر موسمی بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے جبکہ دوسری جانب نیپال میں شدید بارشوں اور بجلی گرنے سے 18 افراد ہلاک ہوئے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے ہفتے تک ملک کے وسطی اور مشرقی حصے میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

جنوبی بھارت میں مون سون کا موسم عام طور پر جون میں شروع ہوتا ہے اور ماضی قریب میں موسم گرما کے مہینوں میں شدید گرمی کی لہریں رہی ہیں جس سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Similar Posts