کالاشاہ کاکو میں دو روز قبل ایک افسوسناک واقعہ میں 30 سالہ خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد تیزاب پی لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور کے بڑے اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون لاہور کے اسپتال میں زیر علاج رہی تاہم دو روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔
پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد خاتون کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔