پی ایس ایل 10 دوسرا میچ؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا۔ صائم ایوب اورحسین طلعت کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پرٹک نہ سکا۔ ابرار احمد نے 4 اور عثمان طارق نے 2 وکٹیں لیں۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاتحانہ آغاز کیا۔ کوئٹہ نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے ہرا دیا۔

217رنز کے ہدف کے جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم 136رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ صائم ایوب اورحسین طلعت کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پرٹک نہ سکا۔ ابرار احمد نے 4 اور عثمان طارق نے 2 وکٹیں لیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹوں پر 216 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی ٹیم میں کپتان سعود شکیل نے 59، فن ایلن نے 53 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 41 اور کوش مینڈس نے 34 رنز بنائے۔

سفیان مقیم، علی رضا، الزاری جوزف نے ایک، ایک شکار کیا۔ پشاورزلمی نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

تیسرے میچ میں کراچی کنگز اورملتان سلطانز رات ساڑھے آٹھ بجے ٹکرائیں گے۔

Similar Posts