وزیراعلیٰ پنجاب کا زرعی سروسز کاشتکاروں کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم

پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کی آسانی کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے 15اضلاع میں موبائل لیب قائم کی جائیں گی۔ موبائل لیب کے ذریعے کاشتکار مٹی اور پانی کی مو قعہ پر تجزیہ  رپورٹ حاصل کر سکیں گے۔

موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زرخیزی کا تعین ممکن ہوگا جبکہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے  موبائل لیب کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی تو سیعی خدمات کو  مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100 کنٹینرز پر کسان مراکزقائم کیے جائیں گے۔

اسی طرح کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سنٹرز، ایگری کلچر آفیسر ، ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

کسانوں کودہلیز پر فوری اور درست زرعی آگاہی حاصل ہوگی۔ کسان دوست اقدامات سے رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔
کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کسان کارڈ، ٹریکٹر سمیت درجنوں پراجیکٹس پر عمل درآمد جاری ہے۔ مریم نواز شریف

Similar Posts