عینی شاہدین کے مطابق پیرا فورس کی آمد پر متعدد دکاندار اپنی دکانوں کے شیڈ اکھاڑنے کے لیے چھتوں پر موجود تھے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس دوران اہلکاروں نے دکانوں کی چھتوں پر موجود ملازمین کو نظر انداز کیا اور بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھی گئی۔
شاہدین کے مطابق ملازمین نے نیچے اترنے کے لیے مہلت بھی طلب کی تاہم کارروائی نہ روکی گئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ آپریشن کے دوران دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔
زخمی دکانداروں کو طبی امداد کے لیے شیخ زیدہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متاثرہ دکانداروں نے پیرا فورس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔