پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور بیرون ملک میں موجود ارکان اسمبلی کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔