تحصیل قصور کے علاقے اولکھ اوتاڑ میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چھٹی جماعت کا طالب علم اسکول وین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جان بحق ہونے والے بچے کی شناخت 10 سالہ عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عدیل اسکول وین سے نیچے اتر رہا تھا کہ اسی دوران ڈرائیور سے بریک نہ لگ سکی اور وین بچے پر چڑھ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا۔