نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے

0 minutes, 0 seconds Read

سابق وزیر اعظم نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔

نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔

سابق وزیراعظم لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ روانہ ہو گئے، نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ بیلا روس پہنچے تھے۔

وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ

بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کی جانب سے دونوں بھائیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ بھی دیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

عشائیے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔صدر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار کیا۔

Similar Posts