ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا عمان میں آغاز ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، جو مثبت رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ مسقط میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں ایرانی وفدکی قیادت وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی۔
عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔
جوہری تنازع پر امریکا ایران مذاکرات آج عمان میں ہوں گے
دوسری جانب امریکی وفد کی قیادت امریکا کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ بات چیت کے پہلے دور میں بات چیت تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی۔
قبل ازیں عمان کے حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر کنٹرول کے بدلے امریکی پابندیوں میں نرمی، قیدیوں کے تبادلے اور علاقائی کشیدگی میں کمی پر بات ہوگی۔
جوہری پروگرام تنازع، امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں
تاہم مذاکرات کے بعد ایران یا امریکا کی جانب سے تاحال مذاکرات کے ایجنڈے کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا۔
مذاکرات سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ ایران مساوی بنیاد پر منصفانہ اور باعزت معاہدے تک پہنچنےکاخواہاں ہے۔