امریکی صدر کا چین پر ٹیرف کے حوالے سے حیران کن یوٹرن

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے الیکٹرانکس مصنوعات کی درآمدات پر عائد مجوزہ ٹیرف سے یوٹرن لیتے ہوئے ان مصنوعات کو جوابی محصولات سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز اور دیگر اہم الیکٹرانک آلات کو ٹیرف کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، صدر ٹرمپ کا مؤقف ہے کہ حساس ٹیکنالوجی کی تیاری میں چین پر انحصار نہیں کیا جا سکتا، اور امریکا کو سیمی کنڈکٹرز، چِپس، اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس جیسے اہم شعبوں میں خود کفیل ہونا ہوگا۔

ٹیرف جنگ، کینیڈا نے جوابی اقدامات سے ٹرمپ کو حیران کردیا

صدر ٹرمپ کو امید ہے کہ امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں جلد اپنی سرمایہ کاری واپس امریکا منتقل کریں گی تاکہ ملک ٹیکنالوجی کے میدان میں خود مختاری حاصل کر سکے۔

ٹرمپ کے ٹیرف وار پر پاکستان کا ردعمل آگیا

یہ فیصلہ عالمی تجارتی منظرنامے میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Similar Posts