وزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ندی پل منصوبہ مئی 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملیر ندی پل منصوبے کو مئی 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پلاننگ اور ڈویلپمینٹ ڈپارٹمینٹ کی ٹیم نے ملیر ندی پر زیر تعمیر پل کا دورہ کیا جبکہ قائد آباد میں این-5 (مرغی خانہ) پل کا معائنہ بھی کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملیر ندی پل منصوبے کی لاگت 3006.690 ملین روپے مقرر ہے، منصوبے کی فزیکل پیش رفت 65 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ منصوبے پر اب تک 61.6 فیصد مالی اخراجات کیے جا چکے ہیں، ترقیاتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے، منصوبے کو مئی 2026 سے تک مکمل کیا جائے۔

پی اینڈ کی  ٹیم نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ منصوبے پر کام کی رفتار اطمینان بخش ہے، سائٹ پر کنکریٹ کی مضبوطی جانچنے کے لیے نان ڈسٹرکٹیو ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ گرڈرز اور ٹرانسم کے سائز کی پیمائش بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کے الیکٹرک کو یوٹیلیٹی منتقلی میں تاخیر پر لیٹرز جاری کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ نے ریمپس کے لیے بجری اور ایگریگیٹ بیس کا اسٹاک فوری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مٹیریل کی بروقت دستیابی سے منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔

Similar Posts