گوادر پورٹ سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کااجازت نامہ جاری گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی، نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے خریداری نرخ کم کرکے 10 روپے فی یونٹ مقرر کردی گئی۔
ٓرپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق گوادر پورٹ سے پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کے لیے اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ گوادر فری زون میں آپریٹ کرنے والی کمپنی 10 ہزار ٹن کھاد برآمد کر سکے گی۔
وزارت داخلہ کو سونے کے کیس سے متعلق قانونی رائے حاصل کرنے کی ہدایت کی اورکسٹمزریوارڈ رولز 2012 کے تحت کیس پر تاخیر کی وضاحت دینے کا حکم دیدییا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کے لیے ہیلی کاپٹر مرمت کی گرانٹس منظورکی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزارت تعلیم کے آئی سی ٹی تعلیمی منصوبوں کے لیے 250 ملین روپے کی منظوری دیدی گئی، وزارت صنعت و پیداوار کے ایس ایم ای ترقیاتی منصوبے کے لیے 220 ملین روپے منظورکئے ہیں، پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے 670 ملین روپے کی گرانٹ جاری کردی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیٹ میٹرنگ قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی،،نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے خریداری نرخ کم کر کے 10 روپے فی یونٹ مقررکردیا گیا ہے۔
ٓ
نیپرا کو خریداری نرخ وقتاً فوقتاً نظرثانی کرنے کا اختیار دے دیا گیا، موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین پر نئی ترامیم کا اطلاق نہیں ہوگا، بجلی کے درآمدی اور برآمدی یونٹس علیحدہ علیحدہ بل کیے جائیں گے، نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
BS
اعلامیہ کے مطابق سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے باعث گرڈ صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ منتقل کردیا گیا،،2034تک یہ بوجھ 4,240 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے،،نیٹ میٹرنگ صارفین کا 80 فیصد حصہ نو بڑے شہروں میں موجود ہے،،بجلی کے نرخوں میں استحکام کے لیے نیٹ میٹرنگ نظام میں اصلاحات ضروری ہیں،،بریفنگ میں بتایا گیا ہے2025 میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی نشاندہی ہے،،بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ وار کمی ریکارڈکی گئی ہے۔۔۔