پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔

سرکلر کے مطابق رمضان المبارک کے باعث میٹرک کے امتحانات اب 3 مارچ کے بجائے 27 مارچ سے شروع ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا۔

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے اور نتائج کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا، نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 2 ستمبر اور فرسٹ ایئر کے نتائج اعلان 22 اگست کو ہوگا۔

میٹرک کے ضمنی امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور ان کے نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے، انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات 3 نومبر کو ہونگے اور نتائج کا اعلان 12 جنوری 2027 کو ہوگا۔

Similar Posts