آئی فون 18 سے متعلق اہم معلومات لیک!

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون کے 18 ویں ایڈیشن سے متعلق مزید تفصیلات لیک کر دی گئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر موجود ایک اکاؤنٹ ایپل حب نے ایک پوسٹ میں تصویر شیئر کی جس میں آئی فون 18 سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

New iPhone 18 Pro and iPhone 18 Pro Max details 🚨

Source: Digital Chat Station pic.twitter.com/Ff2sP4ilYb
— Apple Hub (@theapplehub) January 14, 2026

تفصیلات میں آئی فون میں متوقع چار فیچر بتائے گئے جن کے مطابق ڈیوائس کو 6.3 انچ اور 6.9 انچ کا ڈسپلے سائز میں پیش کیا جائے گا جبکہ اس میں ڈائنامک آئی لینڈ بھی موجود نہیں ہوگا۔

تازہ ترین لیک میں بتایا گیا کہ اس ڈیوائس میں فرنٹ کیمرا اوپر کی جانب بائیں کونے میں ہوگا اور یہ فون انڈر ڈسپلے فیس آئی ڈی کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔

Similar Posts