عامر خان ان دنوں اپنی پروڈکشن میں بننے والی نئی فلم ’ہیپی پٹیل‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں عامر خان مرکزی کردار میں تو موجود نہیں، البتہ فلم میں ان کا بھی ایک کردار شامل ہے۔
حال ہی میں عامر خان نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا وزن 18 کلو کم ہوگیا ہے اور وہ بھی بغیر کسی سخت ورزش یا کریش ڈائٹنگ کے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ یہ وزن میں کمی دراصل ایک طویل عرصے سے جاری صحت کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کے دوران ہوئی ہے۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ یہ سب خود بخود ہو گیا، جس کی اصل وجہ مائیگرین کے علاج کے لیے اختیار کی جانے والی ’اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ‘ تھی، لیکن میرا مقصد اس ڈائٹ کے ذریعے جسمانی تبدیلی نہیں تھی۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے مائیگرین کے لیے یہ ڈائٹ اختیار کی تھی، یہ ایک اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ ہے جو میرے لیے جادو کی طرح ثابت ہوئی۔ میں نے نہ صرف 18 کلو وزن کم کیا بلکہ میرے مائیگرین میں بھی خاصی کمی آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ زیادہ اداکار وزن کم کرنے کے لیے سخت ورزش کے بجائے ایسی غذا پر توجہ دے رہے ہیں جو جسم کو صحت مند بنائے، اور عامر خان بھی انہی میں شامل ہیں۔
اکتوبر 2024 میں ودیا بالن نے بھی اینٹی انفلامیٹری ڈائٹ کے ذریعے وزن کم کرنے کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے یہ سب بغیر ورزش کے کیا ہے۔