گووندا اور میرے درمیان طلاق نہیں ہوئی، ہم اب بھی ساتھ رہتے ہیں، سنیتا آہوجا

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حال ہی میں ازدواجی مسائل اور شوہر کے مبینہ افیئرز پر کھل کر بات کی ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں سنیتا آہوجا نے گووندا سے علیحدگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان نہ طلاق ہوئی ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ارادہ ہے، دونوں اب بھی ساتھ رہتے ہیں۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ وہ شوہر کی زندگی میں آنے والی دیگر خواتین کے معاملات کو نظرانداز نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا رشتہ مضبوط ہے تاہم اگر بے وفائی ثابت ہوئی تو وہ معاف نہیں کریں گی۔

گفتگو کے دوران انہوں نے شوخ انداز میں خاندانی ذمہ داریوں اور بچوں کے مستقبل پر بھی بات کی اور بیٹے کے لیے خاطرخواہ کردار ادا نہ کرنے پر گووندا پر ناراضی ظاہر کی۔ 

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے، ٹینا اور یش وردھن آہوجا ہیں۔

Similar Posts