بنگلادیش نے آئی سی سی کی بھی نہ سنی، بھارت میں کھیلنے سے پھر انکار

بنگلادیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد کے ساتھ اجلاس میں اپنے دو ٹوک موقف سامنے رکھ دیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) حکام نے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

امکان ہے بنگلادیش کوگروپ اے یا بی میں شامل کر کے معاملہ حل کرلیا جائے۔

آئی سی سی کی جانب سے چند دنوں میں حتمی فیصلہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث بنگلادیشی کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کو انڈیا بھیجنے پر رضامند نہیں ہے۔

بنگلادیش کا یہی مؤقف ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں نہیں کھیلے گا جبکہ بورڈ کا آئی سی سی سے مطالبہ ہے کہ ٹورنامنٹ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کیے جائیں۔

Similar Posts