چھیپا ذرائع کے مطابق پہلا پولیس مقابلہ پاک کالونی بڑا بورڈ ٹوٹل پمپ کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی ہوئے۔
زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ ولد غلام رسول عمر 25 سال اور سجاد ولد طاہر عمر 30 سال کے طور پر ہوئی ہے۔
دوسرا پولیس مقابلہ سپر ہائی وے جیون چوکی کے قریب ہوا جہاں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
گرفتار ملزمان عمران ولد عبدالقاسم عمر 18 سال اور محسن ولد عبدالرشید عمر 31 سال بتائے گئے ہیں۔
تیسرا مقابلہ قائد آباد ریڈیو پاکستان کے قریب پیش آیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں مزید دو ڈاکو زخمی ہو گئے۔
زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ہجرت ولد عبدالرشید عمر 30 سال اور شاہ میر ولد علی شیر عمر 35 سال کے طور پر ہوئی ہے۔