چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم بدھ کو ہوگی

پاکستان کے کسی بھی مقام پر شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم 21 جنوری بروز بدھ کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں مفتی ضمیر احمد ساجد، علامہ شبیر حسن میثمی، مفتی محمد اقبال نعیمی، مفتی عبدالسلام جلالی، مولانا ابوبکر صدیق، مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی، علامہ سجاد حسین جوادی، پیر محمد ممتاز احمد، ضیاء نظامی، علامہ قاضی غفار قادری و دیگر نے شرکت کی۔

کمیٹی کے مطابق پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا، کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے یکم شعبان المعظم 21 جنوری بروزبدھ کو ہوگی۔

Similar Posts