شانزے علی گزشتہ دنوں جنید صفدر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور پرتعیش لباس کے باعث خاصی شہرت حاصل کی، ان کے دلکش عروسی ملبوسات کو مداحوں نے بے حد سراہا۔
شانزے علی کا تعلق پاکستان کے ایک بااثر سیاسی اور کاروباری خاندان سے ہے۔
وہ سابق رکنِ قومی اسمبلی اور معروف بزنس مین شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں جو وزیرِ اعظم کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر شانزے کی ایک پرانی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جو تقریباً 14 سال پرانے ایک ٹی وی پروگرام سے لی گئی ہے۔
یہ ویڈیو ایک نجی چینل کے شو ’گھر گھر عید‘ کی ہے۔ پروگرام میں شیخ روحیل اصغر کا انٹرویو کیا گیا تھا، جس میں ان کے بیٹے اور بیٹی بھی شریک تھے۔
اسی دوران کم عمر شانزے علی روحیل بھی مختصر طور پر اس پروگرام میں نظر آئیں۔ وہ اپنے والد علی روحیل اصغر اور اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھیں۔
میزبان نے شانزے سے عید کے حوالے سے سوالات کیے اور یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ اپنی عیدی اپنی چھوٹی بہن مناہل پر خرچ کرتی ہیں۔
شانزے کی معصوم باتوں نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی اور آج یہ ویڈیو ماضی کی یادوں کے طور پر دوبارہ مقبول ہو رہی ہے۔