اسپیشل جج سینٹرل نے فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی، نجف حمید کی جانب سے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے درخواست کی کاپی نجف حمید کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ معاون وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت دلائل کے لیے وقت دے، سینیئر کونسل دلائل دیں گے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ نجف حمید کی ضمانت عدالت نے صلح کی بنیاد پر منظور کی تھی۔