20 جنوری 2026 کو لاس اینجلس کے ہالی وڈ بلیوارڈ پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں میک ایڈمز کے ہمراہ مشہور ہدایتکار سیم ریمی اور اداکار ڈومنال گلیسن بھی موجود تھے۔
2000 کی دہائی میں ’مین گرلز‘ اور ’دی نوٹ بک‘ جیسی فلموں سے معروف ہونے والی میک ایڈمز نے اپنے کیریئر میں بلاک بسٹر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ایوارڈ یافتہ پرفارمنسز بھی پیش کی ہیں۔
میک ایڈمز نے اپنی تقریر میں ان شخصیات کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے ان کی زندگی اور کیریئر پر گہرا اثر ڈالا، جن میں آنجہانی ڈائین کیٹن بھی شامل ہیں، جنہیں انہوں نے اپنی رہنما اور دوست کے طور پر یاد کیا۔
Rachel McAdams couldn’t help but get emotional while taking a moment to thank her parents for believing in her as she received a star on the Hollywood Walk of Fame. 🥹 pic.twitter.com/t5LghecyTG
— Entertainment Tonight (@etnow) January 20, 2026
اس اعزاز کے ساتھ میک ایڈمز کو نہ صرف ایک شاندار اداکارہ کے طور پر تسلیم کیا گیا بلکہ ان کے عالمی سطح پر دیرپا اثرات کو بھی سراہا گیا۔
View this post on Instagram