افغان مہاجرین یورپ کیلیے سکیورٹی رسک، سویڈن کا یورپی ممالک سے ایکشن لینے کا مطالبہ 

افغان مہاجرین کی غیر قانونی سرگرمیاں اور جرائم یورپی ممالک کے لیے سنگین سکیورٹی خطرہ بن گئیں۔

جرمنی، ایران اور ترکیہ کے بعد سویڈن نے بھی افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کر دیا۔ سویڈن کے وزیر برائے امیگریشن کا افغان مہاجرین سے متعلق سخت موقف سامنے آگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن نے یورپی یونین سے افغان مہاجرین کے لیے دستاویزات کا مشترکہ نظام مانگ لیا۔ سویڈش وزیر نے واضح کردیا کہ جرائم پیشہ افغان مہاجرین کو یورپ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سویڈش وزیر برائے امیگریشن کا کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث افغان مہاجرین ہماری سوسائٹی کا ہرگز حصہ نہیں بن سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث افغان مہاجرین کو ہر قیمت پر ملک بدر کیا جائے گا۔ جرائم پیشہ اور غیر قانونی افغان مہاجرین کی فوری ملک بدری پر تمام یورپی ممالک بھی متفق ہیں۔

سویڈش وزیر نے یورپی ممالک کو افغان مہاجرین کو ایک جگہ جمع کر کے چارٹر فلائٹس کے ذریعے ملک بدر کرنے کی تجویز بھی دی۔

Similar Posts