تفصیلات کے مطابق انٹرنشپ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کی تربیت، قومی جذبہ ابھارنا اور دفاعی شعبے سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ انٹرن شپ پروگرام کے دوران طالبات نے اسپیشل سروسز گروپ کے پیرا ٹریننگ اسکول پشاور کا دورہ کیا۔
طالبات کو پیراٹروپرز کو دی جانے والی پیشہ ورانہ،تربیت،زیراستعمال آلات اور عملی مشقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایس ایس جی کے ماہر انسٹرکٹرز نے پیرا جمپس سے متعلق طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور عملی مظاہرے بھی پیش کیے۔ طالبات نے پیرا ٹروپرز کے زیر استعمال خصوصی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار اور خود ٹاور جمپس کا عملی تجربہ بھی کیا۔
طالبات نے ایس ایس جی کمانڈوز کے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہا۔ طالبات نے پیرا ٹریننگ اسکول کے دورے کو معلوماتی، متاثرکن اور یادگار قرار دیا۔
دورے کے اختتام پر طالبات نے پیرا ٹریننگ اسکول کے تعلیمی و تربیتی ماحول کو انتہائی مفید قرار دیا۔ طالبات نے پیرا ٹریننگ اسکول پشاور کا دورہ کرانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔