پشاور بی آر ٹی کا کارنامہ، ڈی کاربنائزنگ ٹرانسپورٹ ایوارڈز 2026 میں چھٹی بار شارٹ لسٹ

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا بی آر ٹی پشاور کارنامہ سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزمل اسلم نے کہا کہ ٹرانس پشاور ایک بار پھر ڈی کاربنائزنگ ٹرانسپورٹ ایوارڈز 2026 میں فائنلسٹ کے طور پر شارٹ لسٹ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ماحولیاتی تناظر میں یہ پاکستان کے لیے ایک نہایت اہم خبر ہے۔ 

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ واضح رہے بی آر ٹی پشاور پہلے ہی 5 بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ جو پاکستان میں کسی بھی میٹرو بس سروس کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔

Similar Posts