لبنان کی وزارت صحت نے حملے کی تصدیق کردی جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق خربت سلم کے قریب ایک حملے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، جبکہ دردغایا گاؤں میں علیحدہ حملے میں ایک اور شخص ہلاک ہوا۔
اسرائیلی فوج نے خربت سلم میں ایک “ہتھیار بنانے والی فیکٹری” پر حملے کا دعویٰ کیا، جہاں اس نے حزب اللہ کے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی شناخت کی تھی۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے دردغایا میں بھی حزب اللہ کے ایک رکن پر حملہ کیا، اور مشرقی بکا علاقے میں حزب اللہ کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان میں حملے کا ایک ہدف ہینگر اور دردغایا میں ایک کار تھی، جبکہ مشرقی علاقے میں پہاڑوں کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے نومبر 2024 میں حزب اللہ کے ساتھ ایک جنگ بندی کے بعد بھی لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ لبنان کی فوج نے اس ماہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ مکمل کیا ہے، جسے اسرائیل ناکافی قرار دیتا ہے۔