کوئٹہ اور دکی میں چھت گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی ذرائع افسوسناک واقعہ کلی شاہوزئی محمد ٹاوٴن میں پیش آیا، لاش کو قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر دکی کے علاقے مسجد روڈ میں زیر تعمیر دکان کی چھت گر کر منہدم ہوگئی جس کے باعث دکاندار سمیت 4 افراد نیچے دب کر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔

Similar Posts