بھارت میں خطرناک وائرس: ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

بھارت میں مہلک نیپا وائرس پھیلنے کی وجہ سے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

رواں برس 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو بھارت میں نئے نیپا وائرس کے پھیلنے کے باعث خطرات کا سامنا ہے، جس نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارتی صحت حکام کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے 5 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا اور حفاظتی تدابیر مزید سخت کردی گئی ہیں۔

اگر نیپا وائرس کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ورلڈ کپ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سیکیورٹی انتظامات پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

نیپا وائرس نے ورلڈ کپ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سفری انتظامات کو غیر یقینی صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق وائرس کے پھیلنے پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول متاثر ہوسکتا ہے۔

Similar Posts