سندھ حکومت کی ایم کیو ایم وزرا کی سکیورٹی واپس لینے کے دعووں کی تردید

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے ایم کیو ایم وزرا کی سکیورٹی واپس لینے کے دعووں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک بار پھر جھوٹے بیانیے اور منفی پروپیگنڈے پر اتر آئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی وزیر یا رہنما سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی۔ جو افراد سیکیورٹی کے مجاز ہیں، ان کے پاس مکمل سیکیورٹی موجود ہے۔

سمعتا افضال سید نے کہا کہ یہ سہولت قانون اور سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے بے بنیاد الزامات محض سیاسی پروپیگنڈہ ہیں۔

Similar Posts