باغ سے کینو کیوں توڑے؟ زمیندار نے 5 سالہ بچی کو یرغمال بنالیا

0 minutes, 0 seconds Read

باغ سےکینوکی توڑے؟ کوٹ ادو کےنواحی علاقہ چوک سرور شہید میں زمیندارنے5 سالہ بچی کو باندھ کر یرغمال بنا لیا، پولیس کی فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کوبازیاب کرا لیا۔

کوٹ ادو کے نواحی علاقے چوک سرور شہید میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک زمیندار نے باغ سے کینو توڑنے کے الزام میں 5 سالہ بچی کو درخت سے باندھ کر حبس بے جا میں رکھ لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر سرور شہید کی حدود میں پیش آیا۔ زمیندار نے بچی کو باغ سے کینو توڑتے ہوئے پکڑ کر اسے یرغمال بنا لیا اور درخت سے باندھ دیا۔ یہ دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرا لیا۔

بازیاب بچی کو اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا جبکہ پولیس نے زمیندار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Similar Posts