بسنت : پتنگیں لوٹنے کے شوقین 3 افرادجاں بحق، متعدد زخمی

بسنت کے دوران پتنگ بازی اور کٹی پتنگ لوٹنے کے واقعات میں 3افرادجاں بحق  جبکہ 24 سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکھ نہرکے قریب متوفی 25 سالہ رشید کوکٹی پتنگ لوٹتے ہوئے بجلی کے پول سے کرنٹ لگ گیا، مدینہ کالونی باغبانپورہ میں 2بہنوں کااکلوتابھائی18 سالہ زین چھت سے گرکردم توڑ گیا، 35 سالہ سعد پتنگ بازی کے دوران چھلانگ لگاتے ہوئے گلی میں گر کر جان دے بیٹھا۔

علاوہ ازیں سبزہ زار میں پتنگ پکڑنے کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ،چچا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔

Similar Posts