سونے کی بڑھتے قیمتوں کو بریک لگ گیا، خریداروں کے چہرے کھِل اُٹھے

0 minutes, 0 seconds Read

سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کو بالآخر بریک لگ گیا ہے۔ مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 38 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1543 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 466 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر کی کمی کے بعد 3218 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کا رجحان بدلنے اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

Similar Posts