تجوڑی کے علاقے میں اشتہاری مجرموں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے ایس ایچ او تھانہ تجوڑی جمیل خان دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
شہید پولیس افسر کی نمازِ جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں آر پی او بنوں ریجن سجاد خان، ڈی پی او لکی مروت نزیر خان، ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خان اور پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ اعلیٰ افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے۔
آر پی او سجاد خان نے کہا کہ شہید جمیل خان نڈر، فرض شناس اور پیشہ ور افسر تھے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔