عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سسلی بھی طوفان ہَیری سے بری طرح متاثر ہونے والا علاقہ ہے بدترین موسلا دھار بارشوں نے بھرپور طاقت سے سسلی کی زمین کو کمزور کردیا۔
جس کے نتیجے میں تقریباً 4 کلومیٹر طویل علاقے میں ایک بڑی سرنگ نما دھنساؤ واقع ہوگیاب اور درجنوں گھروں، گاڑیوں اور سڑکوں کو گہری کھائی کے کنارے پر لٹکا دیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے پیدا ہونے والے گہرے گڈھے کے کنارے لٹکے متعدد گھر اور ان میں سے گاڑیاں ایک ایک کرکے کھائی میں گرتی رہیں جن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ دل دہلادینے والے مناظر اطالوی جزیرے سِسلی کے نیسچیمی قصبے کے ہیں۔ جہاں زمین مسلسل دھنستی جا رہی تھی اور گھر گاڑیاں خطرناک طریقے سے لٹکے ہوئے تھے۔
🇮🇹 Over 1,000 people evacuated after huge landslide in Sicily
More than 1,000 people were evacuated in Sicily after a four-kilometre section of cliff crumbled during a storm, leaving houses perched perilously on the edge #AFPVertical pic.twitter.com/ktZxlruqOe
— AFP News Agency (@AFP) January 28, 2026
اس سنگین صورت حال پر مقامی حکام نے ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور علاقے کو ’’نو گو زون‘‘ قرار دیدیا گیا۔
بروقت ریسکیو اقدامات اور موسم کی درست پیشن گوئی کے باعث تاحال کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے تاہم مکانات دوبارہ قابلِ استعمال نہیں رہے۔
خیال رہے کہ یہ قصبہ سمندر سے قریب 28 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کا رقبہ ریت اور مٹی کے مرکب پر ہے۔
شدید بارش کے بعد ایسی زمین کے دھنسنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ علاقہ پہلے بھی ماضی میں زمین کے دھنسنے کا شکار رہا ہے۔
اطالوی حکومت نے سِسلی سمیت دیگر جنوبی علاقوں کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے اور ابتدائی طور پر 100 ملین یورو امداد مختص کی ہے۔