کراچی؛ لانڈھی میں گھریلو جھگڑے کے دوران بھابھی نے نند کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں گھریلو جھگڑے کے دوران بھابھی نے نند کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، ایس ایچ او عوامی کالونی عامر ملک نے بتایا کہ واقعہ لانڈھی 6 نمبر سیکٹر 36 سی شیر آباد گلی نمبر ایک میں پیش آیا جس میں گھریلو جھگڑکے دوران 30 سالہ افشاں نامی خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ مضروبہ کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، انھوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق افشاں کو اس کی بھابھی نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنے شوہر کے پستول سے فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ ملزمہ موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے اس کے شوہر کو حراست میں لیکر اسلحہ قبضے میں لے لیا جو کہ لائسنس یافتہ ہے جبکہ پولیس ملزمہ کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔

Similar Posts