شہر قائد میں جمعہ کی صبح کے اوقات میں مختلف شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام کی صورتحال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، شاہراہ فیصل کی لنک سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے تمام راستوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی۔
آئی آئی چندرریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل ، لیاقت آباد اورناظم آباد میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں، شہریوں کو مشکلات
اطلاعات کے مطابق صدر،عبداللہ ہارون روڈ، پارکنگ پلازہ کے قریب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر ایم اےجناح روڈ، نیپئرروڈ، لیاقت آباد، نشترروڈ، تین ہٹی فلائی اوورمیں ٹریفک کی روانی متاثر رہی، لوگ پھنس گئے تو دوسری طرف جیل چورنگی،پرانی سبزی منڈی پرٹریفک جام خواتین اوراسکولوں کا جانے والے طالب علموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
شہری نے میئر کراچی کی ٹریفک جام کی جانب توجہ دلائی۔ مرتضیٰ وہاب نے بات سنی ان سنی کر دی، ویڈیو وائرل
اطلاعات کے مطابق حسن اسکوائر،عیسیٰ نگری پربھی ٹریفک جام سے دفاتر جانے والے لوگ پھنس گئے۔
ٹریفک جام کے دوران ٹریفک پولیس کی روایتی نااہلی دیکھنے میں آئی، ٹریفک پولیس کے اہلکار کہیں دکھائی نہیں دیے۔سڑک پر ٹریفک پولیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری اپنی مدد آپ کے تحت راستہ بناتے رہے،۔
ادھر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے پیک آورکےباعث ٹریفک کی روانی متاثرہے۔