غزہ کے شہریوں کیخلاف امریکی سازش کا بھانڈا ایک امریکی نے ہی پھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی معاشی ماہر جیفری سیچس نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری 6 جنگوں، بشمول شام، لیبیا، عراق، لبنان، صومالیہ اور سوڈان کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ کار فرما ہے۔
رپورٹ کے مطابق انطالیہ میں ڈپلومیسی فورم سے خطاب میں معاشی ماہر جیفری سیچس کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب ایران اور امریکا میں جنگ بھڑکانے میں مصروف ہے۔
جنگ کے خاتمے کی ضمانت ملے تو یرغمالیوں کو رہا کر دیں گے، حماس
خطاب میں جیفری سیچس کا کہنا تھا جب تک امریکا اور اسرائیل اس خطے پر فیصلے کرتے رہیں گے، مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکے گا۔
جیفری سیچس کا کہنا تھا کہ اسرائیل یہ جنگیں کبھی اکیلا نہیں لڑ سکتا، یہ سب امریکی جنگیں ہیں، جن میں امریکا مالی امداد، اسلحہ، انٹیلی جنس اور نیول سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
غزہ جنگ بندی سے متعلق قاہرہ میں حماس اسرائیل مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی امریکا کی روزانہ کی سطح پر دی جانے والی آپریشنل مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔